9 اگست، 2024، 9:48 PM

سپاہ پاسداران کی بحریہ کو نئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی کھیپ موصول

سپاہ پاسداران کی بحریہ کو نئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی کھیپ موصول

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو نئے ہتھیاروں کی کھیپ موصول ہوئی ہے جس میں جدید میزائل اور ڈرون طیارے شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو جدید ہتھیاروں کی کھیپ موصول ہوئی ہے جس میں میزائل، ڈرون طیارے اور دیگر دفاعی آلات شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جدید ہتھیاروں کو سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔

موصول ہونے والے میزائلوں میں کروز میزائل شامل ہیں جو دھماکہ خیز وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ میزائل دشمن کے بحری جہازوں کو پل بھر میں سمندر میں غرق کرسکتے ہیں۔

میزائلوں میں درمیانی اور لمبے رینج کے میزائل شامل ہیں جبکہ خودکش ڈرون طیارے، الیکٹرونک وارفئیر سسٹم اور ریڈار نظام بھی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔

آج کی تقریب میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کو موصول ہونے والے 2640 ہتھیاروں میں سے فقط 240 کی نمائش کی گئی۔

News ID 1925871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha